Wednesday October 23, 2024

گجرات میںایک شخص کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس سے 50ہزار روپے رشوت مانگ لی،جب وہ رقم لے کر پہنچا تو ایسا کیا ہوا کہ اسے زندگی کا سب سےبڑ اجھٹکا لگ گیا

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک ) گجرات لاری اڈہ میں میں لوٹ مارنے کرنے والا جعلی پولیس افسر گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی مفرور ہیں جب کی تلاش جاری ہے۔ البتہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزم جعلی پولیس افسر بن کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا۔ن ملزمان نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماجد نامی ایک شخص کو گرفتار کیا اور ماجد کے ہی فون سے اس کے بھائی ساجد کو فون کیا گیا اور کہا کہ آپ کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، آپ 50 ہزار روپے لے آئیں اور اپنے بھائی کو لے جائیں۔ساجد نے 10 ہزار دے کر 40 ہزار بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ 40 ہزار لے کر پولیس اسٹیشن پہنچنے پر ساجد کو علم ہوا کہ اس کا بھائی یہاں موجود نہیں ہے، پولیس کے استفسار پر ساجد نے اپنے بھائی کی گرفتار اور پولیس کی جانب سے رشوت کی ڈیمانڈ کا ماجرا سنا دیا جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور تین میں سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

FOLLOW US