سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے عوام نے عید پاکستان کے ساتھ آج منانے کا اعلان کر دیا، مودی سرکار کی جگ ہنسائی ہو گئی،چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی طرف سے عید الفطر کے اعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کی عوام نے پاکستان کیساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اسے ریفرنڈم قرار دیدیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان میں روایت ہلال کمیٹی کی طرف سے عید کا اعلان کیے جانے کے بعد سرینگر کی متعدد مساجد، شہروں اور دیہات میں اعلانات کیے گئے کہ عید الفطر پاکستان کے ساتھ منائی جائے گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا یہ رواج ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر پاکستان کے ساتھ مناتے ہیں نہ کہ بھارت سمیت کسی اور دوسرے ممالک کیساتھ۔