اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے ترین کو گاڑی کی واپسی کے بعد جہاز کی سیر کے اخراجات بھی ہوںگے واپس؟ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی فخر درانی نے کہا ہے کہ کیا عمران خان جہانگیر ترین کو گاڑی کی واپسی کے بعد دس سال کے جہاز کی سیر و دیگر اخراجات بھی واپس کریں گے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فخر درانی کا کہنا تھا کہ خبر کے مطابق عمران خان نے جہانگیر ترین سے لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے۔بہت اچھی بات ہے۔لیکن وہ پچھلےدس سال سے ترین کے جہاز پر مفت میں کی جانےوالی سیریں،
اور دوسرے اخراجات کاکیا ہوگا؟وہ بھی واپس کریں گے؟ فخر درانی کا مزید کہنا تھا کہ ان نوازشات کے بدلے چینی مافیا کیجانب سےعوام سے لوٹے گئے100 ارب بھی واپس کریں گے؟ صحافی عمار مسعود کا کہنا تھا کہ خان نے جہانگیر ترین کی خریدی گاڑی واپس کر دی۔ اب امید ہے جہانگیر ترین کے خریدے امیدوار بھی واپس کر دیئے جائیں گے کیونکہ خان کسی کا ادھار نہیں رکھتا شوگرملز مافیا کے خلاف ایف آئی اے کی رپورٹ پربہت دلچسپ صورتحال سامنے آرہی ہے، کہیں تو شوگرملز مالکان ، شریف براردران، چوہدری برادران ،اومنی گروپ کے گرد گھیرا تنگ ہونے کی خبریں ہیںتو کہیں شہزاد اکبرنے ایک خصوصی کہانی سنا دی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرنے پریس کانفرنس کے دروان بڑے اہم انکشافات کئے ہیں، ان کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے گفٹ میں لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی ہے۔