Saturday November 30, 2024

ویلڈن وزیراعظم عمران خان! آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق ادا کردیا۔۔ سکھ رکن اسمبلی نے کپتان کو مودی سرکار کے مظالم پر آواز اُٹھانے پر خراج تحسین پیش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق ادا کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں سکھ طبقے سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مودی سرکار کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پر آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی مہندرپال سنگھ نے بھارت میں ہونے والے مظالم پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ وقت ہےکہ بھارت میں ہونے والے مظالم پرآواز بلند کی جائے ، مودی، آر ایس ایس اور شیو سینا نے جو ظلم ڈھانے شروع کئے ہیں دنیا کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں مہندرپال سنگھ نے کہا ہےکہ بلا شبہ ہندوستان اپنے ڈھائے ظلم سے خود تباہ ہوگا لیکن ہمیں انسانیت کی خاطر ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں کی آواز کو اٹھانا ہوگا۔ سکھ رہنما نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم نے بھارت میں ہونے والے اقلیتوں پرمظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق ادا کردیا ہے، وزیراعظم نے بھارتی مظالم کی جس طرح مذمت کی ہے اوراسے عالمی سطح پراٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

FOLLOW US