Monday November 24, 2025

’’ میرے ہاتھوں پہ تمہارا نام کہاں کہاں لکھا ہے۔۔؟ ‘‘ اقرا عزیز نے یاسر حسین کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسڑی کی نامور اداکارہ اقراعزیز نے یاسر حسین کو اُن کا نام اپنے ہاتھوں پر تلاش کرنے کا کام دے دیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقرا عزیز نے اپنی مہندی کے دن کے قیمتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کر دی۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین اپنی اہلیہ کے مہندی لگے ہاتھوں میں کچھ تلاش کر رہے ہیں۔

اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اقراعزیز حسین نے لکھا کہ ’یہ وہ وقت تھا کہ جب میں نے یاسر سے کہا تھا کہ وہ میرے ہاتھوں کی تین مختلف جگہوں پر لکھے گئے اپنے نام کو تلاش کریں۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ’افسوس کے ساتھ یاسر میرے ہاتھوں میں اپنا نام تلاش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔‘ یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی اقرا اور یاسر حسین کو اُن کے منفرد انداز اور مضحکہ خیز حرکات کی وجہ سے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔ یاسر حسین نے اقرا عزیز حسین سے اظہارِ محبت 2019 کے ایک ایوارڈ شو میں کیا تھا جس کے بعد دونوں گزشتہ سال 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کو والدہ آسیہ عزیز نے ان کے گھر پر تحائف پہنچا کر حیران کر دیا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اقرا عزیز اور ان کے شوہر نے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے۔ اقرا عزیز نے یاسر حسین سے گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، جبکہ اس مرتبہ ان کی والدہ پہلی عیدی لے کر ان کے گھر پہنچیں۔ سنو چندہ کی اداکارہ نے اپنی والدہ کی جانب سے لائی گئی اس عیدی کے مناظر کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’امی اور نبیلہ باجی نے مجھے میری عیدی دے کر سرپرائز کر دیا ہے۔ اقرا عزیز نے یہ بھی لکھا کہ شادی کی بعد یہ ان کی پہلی عیدی ہے۔ بعد ازاں اقرا عزیز نے اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائیں کی۔

https://www.instagram.com/p/CAVGBmxHAmY/?utm_source=ig_web_button_share_sheet