دبئی :متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی الاتحاد ایئر اور فلائی دبئی نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے اضافی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ مئی اور جون کے دوران نئی پروازیں بلغراد، ڈبلن، جنیوا، میلان، پیرس اور ٹورنٹو کے لیے چلائی جائیں گی۔ اتحاد ایئر اس سے قبل میلبورن اور لندن کے لیے پروازیں شروع کرچکی ہے جبکہ سڈنی کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی.
لامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لیے مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔ عالمی ادارہ صحت اور الاماراتی صحت حکام نے تارکین کی وطن واپسی کے لیے پروازیں بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔فلائی دبئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں مزید پروازوں کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔