Saturday November 30, 2024

بریکنگ نیوز: حکومت پاکستان نے شہباز شریف باہر جانے سے روک دیا۔۔۔نام ای سی ایل میں داخل ؟ (ن)لیگ پر بجلیاں گرا دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہبازشریف کا نام ای سی ایل کیلئے آن لسٹ ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو باہرکوئی نہیں جانے دیگا، عمران خان پانچ سالہ دوراقتدار پورا کریں گے، وہ وقت گزرگیا لوگ اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کرتے تھے۔ ق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے کوئی چیلنج نہیں، وہ پانچ سال پورے کریں گے۔شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے آن لسٹ ہے ۔ نیب آرڈیننس میں ترامیم اتنی جلدی نہیں آ رہیں، 31 مئی تک نیب دونوں جانب جھاڑو پھیر دے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا پشاورکینٹ ریلوے اسٹیشن میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا

کہ شہباز شریف نے بڑی دھواں دھار تقریر کی،شہباز شریف نے باہر نہ جانے کا کہا ہے،کل سے 30 ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں،عوام ایکسپریس کل صبح آٹھ 30 بجے روانہ ہو گی،کل سے تین ٹرینیں پشاورسے چلیں گی،ساٹھ فیصد مسافر ٹرین میں سفر کر سکیں گے،31 مئی تک 30 ٹرینیں چلیں گی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی،میرے منہ سے غلطی سے 24 کروڑ لوگ نکل گیا،خوشی ہے لوگ میری غلطی سے بھی محبت کرتے ہیں،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو کوئی چیلنج نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں ہے ، عوام کی سہولت پیش نظر ہے۔ ہمیں نقصان پرٹرینیں چلانی پڑرہی ہیں ، حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ کل سے 30 ٹرینیں چلا دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خود نگرانی کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں تی ٹرینیں چلا رہے ہیں ، ضرورت پڑی تو ایک مزید ٹرین چلا دیں گے۔ لوڈ بڑھا تو عید اسپیشل ٹرین بھی چلا سکتےہیں۔ پاکستان ریلوے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔

FOLLOW US