کراچی: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ، کتنے دن کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی گئی؟ اہم خبر آگئی… صوبائی حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے اورساتوں دن کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے وفاق سے توثیق کے بعد شاپنگ پلازہ کھولنے اور ہفتے کے ساتوں دن کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ وفاق سے توثیق کے صوبائی محکمہ داخلہ نے صبح 8 سے شام 5بجے تک شاپنگ پلازہ میں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔علاوہ ازیں ترمیمی حکم نامے میں صوبے میں ہفتے کے ساتوں دن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کے تحت شاپنگ پلازہ سے متعلق وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کو درخواست ارسال کی تھی جس کا جواب موصول ہوگیا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا ہے اور اسے اس اقدام پر کوئی اعتراض نہیں۔صوبائی حکومت شاپنگ پلازہ کھولنے کی صورت میں ایس اوپی پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔کمشنر کراچی نے شاپنگ مالز کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بارہ سال سے کم اور 55 سال سے زاید عمرکے خریدار وں کو مالز میں داخلے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔ خریداروں کے ہاتھوں کو سینٹائزر کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔ کوئی خریدار مالز میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہو گا۔خریداروں کی مالز میں موجود تعدادکو دیکھ کر ان کے اندر داخل ہونے کا تعین کیا جا سکے۔ سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل طریقہ سے مدد لی جاے گی۔ خریداروں کی عمومی تعداد کو کم از کم ایک تہائی کم کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منگل کو کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی
جب 19 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جوکہ 19 مارچ کو پہلی ہلاکت کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تعداد ہے۔اس طرح اب سندھ میں مجموعی طور پر 299 اموات ہوگئی ہیں جوکہ کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہونے والے مریضوں کا 1.6 فیصد ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہاس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 19 مارچ سے 19 مئی تک پچھلے دو ماہ سے ہمیں اوسطا 5دن سے زیادہ اموات کا سامنا ہے اگرچہ اموات کا تناسب کل مریضوں کا1.6 فیصد ہے لیکن 61 دنوں میں 299 اموات واقع ہوئی ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 135 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 34 کو وینٹیلیٹر لگایا گیا ہے۔