Sunday January 19, 2025

بھارتی عدالت نے لاک ڈائون کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی، انتظامیہ رکاوٹ نہ بنے ، عدالت کا حکم

الہ آباد کی ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے بغیر اذان دینے کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق الہ اٰباد ہائیکورٹ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی تاہم لاک ڈاؤن میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دیاہے۔دو رکنی عدالتی بینچ نے ریمارکس دیے کہ اذان اسلام کا لازمی حصہ ضرور ہوسکتی ہے لیکن اذان دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکر یا کسی اور ڈیوائس کا استعمال مذہب کا لازمی حصہ نہیں۔عدالت نے کہا

کہ ہمارا یہ خیال ہے کہ کہ مؤذن مسجد کے مینار سے بغیر کسی لاؤڈ اسپیکر کے اذان دے سکتا ہے اور اس معاملے میں انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز کا بہانہ بناکر اس میں رکاوٹ نہ بنے۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے کی اجازت کیلئے اس سلسلے میں کوئی ریکارڈ لانے یا کسی اپیل کو پیش کرنے میں ناکام ہوئے ہیں لہٰذا عدالت کی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال غیر قانونی ہوگا اور عدالت کی اجازت کے برخلاف ہوسکتا ہے۔

FOLLOW US