برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کو روک نہیں سکتے، ہمیں اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔انجیلامرکل نے ایک بیان میںکہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہوگا، کچھ عرصے تک ہمیں اس وباء کا مزید سامنا رہیگا۔ دریں اثناء جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ سیہوفر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی ممالک کی سرحدوں پر کورونا کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں میں آئندہ ہفتے سے نرمی کی تیاری کررہا ہے تاکہ 15 جون سے یورپ کے ساتھ دوبارہ آزادانہ طریقے سے آمد روفت شروع کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر وائرس مزید پھیلا تو سفری پابندیوں کا دورانیہ بھی بڑھا دیا جائے گا۔









