جنیوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس شاید کبھی بھی ختم نہ ہو اور دنیا کو اس کے ساتھ ہی جینا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈبلیوایچ او مائیکل ریان کا جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی آبادی میں ایک نیا وائرس داخل ہواہے لہذا پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ مائیکل ریان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ آئی وی کی طرح شاید کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کی پوری آبادی کو اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ہمارے معاشرے میں ایک اورمستقل وبا کی شکل اختیارکر سکتا ہے، جیسے ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا اور ہمیں اس کیساتھ رہنا پڑا۔ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے وبا کی دوسری لہر نہ آنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، بہت سے ممالک چاہیں گے کہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہیکسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔









