Friday November 29, 2024

سعودی عرب سھ خصوصی طیارہ 18 مئی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈ کرے گا ، عملہ کو زمین پر اتر نے سے کیوں روک دیا گیا ؟ حیرت انگیز تفصیلات

کراچی:سعودی عرب کا خصوصی طیارہ 18 مئی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہ اترے گا، خصوصی طیارہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے اڑان بھرکر شہر قائد پہنچے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو اترنے کی اجازت سعودی عرب کے سفارتخانے کی درخواست پر دی ہے۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جدہ سے آنے والا خصوصی طیارہ خالی پاکستان آئے گا۔ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ ایس وی-705 سعودی عرب کے پاکستان میں مقیم سفارتی عملے اور شہریوں کو لے کر دمام کے لیے اڑان بھرجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے

سفارتخانے کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر خصوصی طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترنے کی اجازت سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر دی ہے۔سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ سعودی عرب کے خصوصی طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

FOLLOW US