کراچی (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز امریکی کرنسی میں اضافہ دیکھنے میں آیا جب انٹربینک میں آج ڈالر کا ریٹ 55 پیسے مزید بڑھ گیا۔ کورونا کے باعث عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے بعد اب کچھ دنوں سے روپے کے مقابلے ڈالر اپنی قدر بحال کرتا نظر آ رہا ہے، آج ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں 161 روپے پر فروخت ہوا۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈالر 38 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔ پاکستان ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں اپنی جگہ برقرار رکھنےمیں کامیاب رہا جبکہ منشا گروپ کی نشاط ملزاسمال کیپ انڈیکس سے خارج کردیا گیا ہے،
ایم ایس سی آئی انڈیکس کے بفر اور کنٹینیوٹی قانون کے تحت پاکستان کیلئے آسانی ہوئی۔ مورگن اسٹینلےکیپیٹل انٹر نیشنل نے ششماہی جائزہ جاری کردیا، جس میں پاکستان کی درجہ بندی میں دروبدل نہیں کیاگیا اور ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جگہ برقرار رکھی۔ پاکستان کا انڈیکس میں ویٹ0.026 فیصد تک متوقع ہے، پاکستان کی تین کمپنیاں ایم ایس سی آئی اسٹینڈرڈ انڈیکس میں اپنی جگہ برقراررکھنےمیں کامیاب رہیں، ان کمپنیوں میں اوجی ڈی سی،حبیب بینک شامل ہیں۔اعلامیہ کےمطابق اسٹینڈرڈ انڈیکس میں پاکستان کی کسی کمپنی کو نکالایا شامل نہیں کیا گیا جبکہ ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں دو کمپنیوں کو شامل اور دو کمپنیوں کو نکال دیا گیا ہے۔شامل کی جانےوالی کمپنیوں میں ماری پیٹرولیم اورپاکستان پیٹرولیم شامل ہیں جبکہ ایم ایس سی آئی نے اسمال کیپ انڈیکس میں سے منشا گروپ کی نشاط ملز کو خارج کردیا ہے ،ایم ایس سی آئی انڈیکس کے بفر اور کنٹینیوٹی قانون کے تحت پاکستان کیلئے آسانی ہوئی۔