Monday November 24, 2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔۔۔۔ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے سب سے اہم کردار انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی دھن بنانے والے موسیقار Alpay Goltekin اڑتالیس (48) سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ۔ارطغرل کی دھن دنیا بھر میں مقبول ہوئی، کروڑوں لوگوں نے سنا اور پسند کیا، لاکھوں نے موبائل رنگ ٹون لگائی۔یہ دھن سننے والے پر عجب کیفیت طاری کر دیتی ہے۔ سیریل میں مجموعی طور پر 18 دُھنیں استعمال ہوئی ہیں۔ڈرامہ ارطغرل کے پروڈیوسر نے بھی تصدیق کردی اور آلپے گولٹیکن کے درجات کی بلندن کیلئے دعا کی۔یاد رہے اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی حال ہی میں انتہائی منفرد انداز میں ارغرل غازی کی دُھنیں بجا کر شو سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔سوشل میڈی اپر جاری ایک ویڈیو میں عباسی گٹار پر شو کا تھیم سانگ نہایت خوبصورتی اور مہارت سے بجاتے دکھائی دیئے تھے-اس میوزک کو لیو ٹوئن میوزک نے بھی بجایا جسے بہت پسند کای گیا۔