لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ادارہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے 227 ملازمین کورونا وائرس متاثر ہوچکے ہیں جو کہ کسی بھی ادارے سے زیادہ ہیں۔ جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے 58 ملازمین دوبارہ سے اپنی ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملے کے ساتھ ساتھ پولیس بھی فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہی ہے۔جو کورونا وائرس مریضوں کے لئے بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز، ناکوں اور مارکیٹوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ پنجاب بھر میں 8500 پولیس اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 4 ہزار سے زائد ملازمین کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی توقع کی جا رہی ہے تاہم اب تک 285 ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
جن میں 227 زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب پاکستان بھر میں 32 ہزار 674 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں کیسز کی تعداد 11 ہزار 869 ہو گئی ہے۔سندھ میں سب سے زیادہ 12610 کیسز، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 875 ، بلوچستان میں 2 ہزار 61 جبکہ اسلام آباد میں 716 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ صحتیاب افراد کی تعداد 8 ہزار 555 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 42 لاکھ56ہزار729 سے زیادہ افراد متاثر جبکہ دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 706 افراد ہلاک ہو چکے ہیں یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک بڑھتے کیسز کے باوجود لاک ڈاﺅن میں نرمی لا رہے ہیں