Monday January 20, 2025

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

خان پور: پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار طویل علالت کے بعد خان پور میں انتقال کر گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیر سنگھار کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں۔ ہیر سنگھار نے اپنی علاج سے حکومت سے اپیل بھی کر رکھی تھی جبکہ ساتھی فنکاروں نے ان کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے کئی بار مہم چلائی۔ہیر سنگھار نے اپنے آخری اخباری بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ہمت سے بیماری کا سامنا کیا اور وہ ساتھ دینے والوں کی شکر گزار ہیں۔

FOLLOW US