Monday January 20, 2025

جاوید اختر نے لاوڈ اسپیکر پر اذان کو آرام میں خلل قرار دیدیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور رائٹر جاوید اختر نے اسلامی تعلیمات کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس رائٹر کو اذان کی آواز سے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں‘ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ’’50 برسوں سے بھارت میں لائوڈ اسپیکر پر اذان حرام تھی، لیکن پھر اسے حلال قرار دیدیا گیا، اور اب اس کا کوئی اختتام نہیں ہے’’۔ جاوید اختر نے مزید کہا کہ لیکن اس کا کوئی اختتام ہونا چاہیے، اذان ٹھیک ہے مگرلائوڈ اسپیکر پر دینے سے بہت سے لوگوں کے آرام میں خلل کا باعث بنتی ہے، مجھے امید ہے کہ کم از کم اس بار تو وہ لوگ یہ خود یہ کریں گے۔

FOLLOW US