Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز: شکرالحمداللہ ، ایک دفعہ پورے ملک میں پھر سے رونقیں بحال ۔۔۔ حکومت کا یکم جون سے خالی سٹیڈیمز میں پروفیشنل کھیل شروع کرنے کا فیصلہ، کرکٹ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت کی نئی ہدایات کی روشنی میں خالی سٹیڈیمز میں یکم جون سے پروفیشنل کھیل شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی، تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرکٹ یکم جولائی تک معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، انگلش پریمئر لیگ کے میچز آٹھ جون سے شروع کرنے پر غورکیا جا رہا ہے، لیگ کے 92 میچز ابھی باقی ہیں، اس حوالے سے انگلش فٹبال،پریمئر لیگ، ای ایف ایل اور فٹبال ایسویسی ایشن حکام حکومتی عہدیداروں سے آج ملاقات کریں گے اور تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔تاہم ابھی تک میچز کروانے کے حوالے سے کوئی بھی پختہ منصوبہ بندی نہیں کی جا سکی ہے

جسکی بڑی وجہ کلبز کی جانب سے غیر جانبدار سٹیڈیمز کے فارمولے پر متفق نہ ہونا ہے جس کے باعث سیزن میچز کو کم کرنے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے تاہم ناں کھیلے جانے والے میچز کے لیےموجودہ پوزیشن یا اوسط پوائنٹس دیئے جا سکتے ہیں ۔ گزشتہ روز بیس پریمئر لیگ کلبوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس بھی کیا جس میں لیگ میچز میں کمی سمیت دیگر کئی اہم امور زیر بعث آئے جبکہ پریمئر لیگ کلبز کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ 340 ملین پاؤنڈز براڈکاسٹرز کو واپس کریں چاہے اب میچز بند دروازوں کے پیچھے ہی کیوں ناں منعقد ہو جائیں۔

FOLLOW US