لاہور (نیوزڈیسک) سندھ سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی۔ سکھر میں گودام کی چھت گر نے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج شام سکھر کے نواحی علاقے میں کھجوریں پکانے والی بھٹی کی چھت گر گئی تھی جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔تازہ ترین اطلاعات کے
مطابق چھوہارہ منڈی میں گودام کی چھت گرنےسےجاں بحق افرادکی تعداد9ہوگئی۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 بچے،4خواتین بھی شامل ہیں۔ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلیے امدادی کارروائی جاری ہیں۔فوج اوررینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔گورنر سندھ محمد زبیر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کمشنر سکھر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔