کیچ : بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں معمول کاپٹرولنگ آپریشن جاری تھا جب ان پر حملہ کیا گیا۔
پٹرولنگ آپریشن پاک ایران سرحد سے 14 کلومیٹر دور کیا گیا، اس آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے راستے کو روکنا تھا۔ پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جواب زخمی بھی ہوا۔ شہید ہونیوالوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی شامل ہیں۔ باقی شہدا میں سپاہی ساجد، سپاہی ندیم،لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات اور نائیک جمشید شامل ہیں۔ نائیک جمشید میانوالی، لانس نائیک تیمور کا تعلق تونسہ شریف، لانس نائیک خضر حیات کا تعلق اٹک، سپاہی ساجد مردان اور سپاہی ندیم کا تعلق تونسہ شریف سے ہے۔
1 offr, 5 soldiers embraced shahadat as FC South #Balochistan vehicle was targeted with remote controlled IED while returning from patrolling in Buleda, 14 kms from Pak-Iran Border, to check possible routes used by terrorists in mountainous terrain of Mekran. #OurMartyrsOurHeroes pic.twitter.com/mES0jMWRxq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 8, 2020