Friday November 29, 2024

بنگلادیش میں مساجد باجماعت نماز کے لیے کھول دی گئیں

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے تحت بند کی گئیں مساجد ڈیڑھ ماہ بعد باجماعت نمازوں کے لیے کھول دی گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مساجد میں آنے کے لیے نمازیوں کو ہاتھ دھونے، ماسک لگانے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا، مساجد میں ڈس انفیکشن اسپرے بھی کیا جائے گا۔بنگلہ دیش میں 26 مارچ کو لگائے جانے والے لاک ڈاون میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے۔بنگلہ دیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 425 اور اموات 186 ہیں۔

FOLLOW US