Thursday November 28, 2024

بریکنگ نیوز: وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔!!! پیٹرول اور ڈیزل پر مزید لیوی عائد۔۔۔ لاک ڈاؤن سے بےروز گار عوام کیلئے ایک اور پریشان کُن خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق گردشی قرضے کے بتدریج خاتمے کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کی اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی سالانہ کھپت 20 ارب ڈالر ہے اور اضافی لیوی عائد ہونے سے سالانہ 100 ارب روپے وصول ہوں گے۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے بقایا جات گردشی قرضے کی کل رقم کا 26 فیصد ہیں،

ان بقایا جات کو ریکور کر کے گردشی قرضے اور بینکوں کو مارک اپ پیمنٹس میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ دستاویز کے مطابق وزیر اعظم کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وفاق اور صوبے بجلی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈیز اور گردشی قرضے کا بوجھ آپس میں یکساں تقسیم کرنے کیلئے طریقہ کار مرتب کریں۔ پیٹرول مصنوعات سستی ہونے کے بعد اس کے ثمرات عوام کو دینے کی بجائے حکومت اپنے قرضے اتارنے کا سوچ رہی ہے .وزیر اعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق گردشی قرضے کے بتدریج خاتمے کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کی اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

FOLLOW US