Wednesday January 22, 2025

جنسی کارکردگی بڑھانے والی مشہور زمانہ گولیاں اب ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بھی دستیاب

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں اب مرد کسی ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ہی قوت باہ بڑھانے کی مشہور دوا ویاگرا خرید سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دی جانے والی یہ دوا ویاگرا کنیکٹ کے نام سے برطانیہ کے چند میڈیکل سٹورز پر فروخت ہو گی۔طبی ماہرین نے کہاکہ جنسی کمزوری کا شکار زیادہ سے زیادہ مرد اس سے

مستفید ہو سکیں گے اور وہ مرد حضرات جو اپنے ڈاکٹروں سے اس سلسلے میں بات نہیں کر پاتے تھے، وہ بھی اس کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں جنسی کمزوری کا شکار مردوں کی تعداد 43 لاکھ تک ہے۔کئی دیگر ادویات کی طرح ویاگرا کے بھی صارفین پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور اس کا غلط یا ناجائز استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ویاگرا کے استعمال سے ایک عام مسئلہ سر درد ہونا ہے اور یہ دس میں سے ایک استعمال کنندہ کو ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ غنودگی، بینائی کا متاثر ہونا، جس میں بینائی کا اچانک کم ہونا یا اس سے محروم ہو جاتا، ناک کا بند ہونا، متلی اور سینے میں درد جیسی علامات ہو سکتی ہیں۔

FOLLOW US