Monday November 24, 2025

اداکارحمزہ علی عباسی انجینئرمحمد علی مرزا کی حمایت میں سامنے آ گئے

لاہور : اداکارحمزہ علی عباسی انجینئرمحمد علی مرزا کی حمایت میں سامنے آ گئے۔ فیس بک پر جاری ایک پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اپنے مذہب میں موجود منافقوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کے عقائد کی وجہ سے ظلم ڈھائے جائیں گے تو اللہ کی پکڑ ہو گی ، سب منافق اللہ کے ہاں جواب دہ ہونگے۔ حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری ہمارے لئےجاگ اُٹھنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم آج کے منافقوں کے ظلم کو برداشت کرتے رہے گے؟

اس سے قبل ایف آئی آر درج ہونے کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا تھا درج کردہ ایف آئی آر میں لوگوں کو علما کے خلاف اکسانا اور فرقہ واریت کوبھڑکانا شامل کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ ایف آئی آر میں نامزدگی کے بعد پنجاب پولیس نےکارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہاہے اور کہا جارہا ہے کہ ان کی گرفتاری کی وجہ یہ کلپ بنا ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک نہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تفصیل جاری کی گئی ہے اور نہ ہی ابھی تک پولیس حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایف آئی آر کی تصویروں سے ان کی گرفتاری کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد عوام کا ردعمل بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

News Source: Urdu Point Webpage