Thursday November 28, 2024

خطرناک حد تک گرمی بڑھنے والی ہے آپ سب شہری فوراً ۔۔۔! محکمہ موسمیات کی عوام کیلئے ہنگامی وارننگ جاری ۔۔ کیا اعلان کر دیا گیا ؟

کراچی: شہرقائد میں شدید گرمی کے باعث آج ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے جب کہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں پچھلے چند روز سے موسم شدید گرم ہے، گز شتہ دوروز سے جاری گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے جب کہ آج کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔ محکمہ

موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت دوپہر12 بجے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا، جب کہ دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد رہے گا، نمی کا تناسب کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے سے شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے، لہٰذا شہری ہیٹ اسٹروک کے پیش نظرحفاظتی تدابیر اپنائیں۔ ماہرین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریزکریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اورسر کو کسی رومال سے ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بھی پارہ 40 ڈگری تک پہنچا تھا، شدید گرمی کے باعث شہری گزشتہ روز بھی شدید پریشان تھے جب کہ شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

FOLLOW US