راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، لانس نائیک اور دو شہری شہید۔ بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، لانس نائیک، 16 سالہ لڑکی اور خاتون شہید۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کا فوجی جوان لانس نائیک شہید ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 52 خاتون اور 16 سالہ معصوم بچی شہید ہوئی جبکہ پاک فوج کا جوان لانس نائیک علی باز جس کی عمر 34 برس تھی وہ بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کے شہید ہو گئے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی بھی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا جس کے باعث بھارتی فوج کا شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کی متعدد چوکیاں تباہ ہو گئی ہیں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے 34 سالہ لانس نائیک علی باز کو شہید کر دیا ہے۔ بھارتی فوج نے سرحدی دہشتگردی کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کیرنی گاؤں کی 16سالہ لڑکی 52 سالہ خاتون بھی جام شہادت نوش کر گئیں۔ علاوہ ازیں 10 سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہوئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمیوں کو فوج کے زیر انتظام چلائے جانے والے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
Two civilians, Pakistan military personnel martyred in Indian firing on #LoC @MoIB_Official @PTIofficial @demp_gov @OfficialDGISPR https://t.co/BGDeqdugWa
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) April 30, 2020