راولپنڈی:بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خبردار کر دیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک فوج معصوم شہریوں اوروطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس دورے میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔









