Monday November 25, 2024

بھارتی اداکار عرفان خان کی طبیعت بگڑ گئی، تشویش ناک حالت کے باعث آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا

ممبئی:بھارتی اداکار عرفان خان طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کر دیے گئے، مایہ ناز مسلمان اداکار کو کولون انفیکشن کی وجہ سے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویش ناک ہونے پر آئی سی یو منتقل کرنا پڑا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز مسلمان اداکار عرفان خان کی طبیعت کولون انفیکشن کی وجہ سے بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ان کا حالت اس قدر تشویش ناک تھی کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرنا پڑا،

اب وہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ عرفان خان ہسپتال کے آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 53 سالہ عرفان خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور پھر ان حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ عرفان خان کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا اور وہ سفری پابندیوں کے باعث والدہ کے جنازہ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ عرفان خان کی اہلیہ اور بچے ان کیساتھ ہسپتال میں ہی موجود ہیں، اور مداحوں سے ان کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ عرفان خان کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں۔ عرفان خان 2018 میں کینسر میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے لندن میں 2 سال مقیم رہ کر بیماری کا علاج کرایا تھا۔ نعد ازاں وہ صحت یاب ہو کر ملک واپس آ گئے تھے۔ یہ بھی واضح رہے کہ عرفان خان کا تعلق بھارت کے شہر جے پور سے ہے، حال ہی میں ان کی انتقال کر جانے والی والدہ کی تدفین بھی اسی شہر میں ہوئی۔ عرفان خان کے قریبی افراد کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکار والدہ کے انتقال کے باعث بھی ڈپریشن کا شکار ہوئے ہیں۔

FOLLOW US