Monday November 25, 2024

امریکی میڈیا جھوٹا ہے۔۔!!صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر آپے سے باہر۔۔۔شرمناک الزام عائد کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں پر برہم ہوگئے،روزانہ کی بنیاد پر اس مہلک وائرس کے خلاف وائٹ ہاوس میں منعقدہ بریفنگ منسوخ کردی ساتھ ہی امریکی میڈیا کو جھوٹا بھی قرار دیا۔ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں ایسی نیوز کانفرنس کرنے کا کیا فائدہ جب ملکی میڈیا صرف جارحانہ سوالات پوچھتا ہو اور حقائق کو درست انداز سے پیش نہ کرے۔ امریکی میڈیا کانفرنسز سے ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے صرف جعلی خبریں نشر کرتا ہے جبکہ لوگوں کو غلط خبریں ملتی ہیں،میڈیا کو جارحانہ سوال ہی پوچھنے ہوتے ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔

امریکی صدر نے دو روز قبل کرونا سے متعلق پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کو کرونا متاثرین کے علاج کے لیے ان کے جسم میں الٹراوائلٹ شعاعیں داخل کرنے اور جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے کی تجویز دی ہیں جس پر انہیں صحافیوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ صحافیوں کے سوالات سے بچنے کیلئے بریفنگ چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔امریکی صدر کی تجویز پر سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ اس پر عمل نہ کیا جائے ڈاکٹرز اور ماہرین کا کہناہے کہ یہ طریقہ جان لیوا ہوسکتا ہے۔جبکہ اس قبل ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کے استعمال کا کہہ چکے ہیں۔امریکا میں کرونا وائرس سے 54 ہزار دو سو پینسٹھ افراد ہلاک اور نو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US