Wednesday October 23, 2024

برطانیہ کا پاکستان سے شہریوں کو لانے کیلئے نوچارٹر فلائٹس چلانے کا اعلان، تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

لندن (این این آئی)برطانیہ نے پاکستان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے 9 چارٹر فلائٹس چلانے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی ذرائع نے بتایاکہ نو چارٹر فلائٹس سے 2250 سے زائد برطانوی شہریوں کو پاکستان سے واپس برطانیہ لایا جائے گا۔ برطانوی ذرائع کے مطابق 30 اپریل کو کراچی تا لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز چلائی جائے گی جبکہ یکم مئی کو لاہور تا لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز چلائی جائے گی۔اِس کے علاوہ 2 مئی کو اسلام آباد اور لاہور سے مانچسٹر کے لیے ایک ایک پرواز چلائی جائے گی

جبکہ 4 مئی کو اسلام آباد سے لندن کے لیے پرواز چلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 5 مئی کو لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ایک ایک پرواز چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دْنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فضائی آپریشن بند ہیں لیکن خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں پھنسے بیرون ممالک کے شہریوں کو واپس اْن کے وطن پہنچایا جارہا ہے۔

FOLLOW US