Wednesday October 23, 2024

مودی کی خلاف کھلی بغاوت۔۔!! میرا دل اس مشکل وقت میں کشمیرکی عوام کے ساتھ ہے۔۔۔ آندرے کارسن نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کے رکن آندرے کارسن کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی عائد پابندیاں کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھین رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈیموکریٹ رکن کانگریس آندرے کارسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا دل اس مشکل وقت میں کشمیر کی عوام کے ساتھ ہے۔ آندرے کارسن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی عائد پابندیاں کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھین رہی ہیں،مودی کی پابندیاں کرونا کے خلاف شہریوں کی حفاظت کو مشکل بنا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو 8 ماہ سے چھاؤنی بنا رکھا ہے، ان 8 ماہ کے دوران بھارتی فوج کی بربریت سے 87 کشمیری شہید ہو چکے ہیں، بھارتی فوج کی جارحیت سے 956 کشمیری زخمی ہوئے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں پر برہم ہوگئے،روزانہ کی بنیاد پر اس مہلک وائرس کے خلاف وائٹ ہاوس میں منعقدہ بریفنگ منسوخ کردی ساتھ ہی امریکی میڈیا کو جھوٹا بھی قرار دیا۔ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں ایسی نیوز کانفرنس کرنے کا کیا فائدہ جب ملکی میڈیا صرف جارحانہ سوالات پوچھتا ہو اور حقائق کو درست انداز سے پیش نہ کرے۔ امریکی میڈیا کانفرنسز سے ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے صرف جعلی خبریں نشر کرتا ہے جبکہ لوگوں کو غلط خبریں ملتی ہیں،میڈیا کو جارحانہ سوال ہی پوچھنے ہوتے ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔امریکی صدر نے دو روز قبل کرونا سے متعلق پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کو کرونا متاثرین کے علاج کے لیے ان کے جسم میں الٹراوائلٹ شعاعیں داخل کرنے اور جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے کی تجویز دی ہیں جس پر انہیں صحافیوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ صحافیوں کے سوالات سے بچنے کیلئے بریفنگ چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔امریکی صدر کی تجویز پر سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ اس پر عمل نہ کیا جائے ڈاکٹرز اور ماہرین کا کہناہے کہ یہ طریقہ جان لیوا ہوسکتا ہے۔جبکہ اس قبل ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کے استعمال کا کہہ چکے ہیں۔امریکا میں کرونا وائرس سے 54 ہزار دو سو پینسٹھ افراد ہلاک اور نو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US