Monday November 25, 2024

اٹلی میں آئندہ ہفتوں میں سخت اور طویل ترین کورونا وائرس لاک ڈائون میں نرمی کا امکان

روم:اٹلی آئندہ چار ہفتوں میں یورپ میں سخت ترین اور طویل ترین کورونا وائرس لاک ڈائون میں نرمی کرنے جارہا ہے ، یہ بات جمعہ کو میڈیا رپورٹس میں کہی گئی ہے اگرچہ اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کورئیرا ڈیلا سیرا روزنامہ نے بتایا کہ آئندہ چار ہفتوں میں ملک کو دوبارہ سے کھولا جائے گا جیسا کہ گزشتہ ماہ لاک ڈائون کیا گیا تھا تاکہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ کووڈ۔ 19وباء سے اٹلی میں کم ازکم 25500افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ دنیا میں ہلاکتوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے ۔سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے روزنامہ نے کہا کہ ہر ایک چیز کا انحصار وائرس کی روک تھام پر ہے لیکن اگر اس میں دوبارہ اضافہ نہ ہوا تو زرعی اور اجناس اور جنگلاتی ساز و سامان بنانے والی فیکٹریاں پیر 27اپریل کو شاید دوبارہ سے کھل جائیں ۔ بلڈنگ سائٹس کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری 4مئی سے دوبارہ بحال ہو سکتی ہے اس کے اگلے ہفتے کپڑے ، جوتوں اور دیگر دکانیں کھل جائیں گی ۔

FOLLOW US