Saturday November 30, 2024

کورونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے 115 اضلاع میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل چکا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں متاثرین کی تعداد حیران کن ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے یہ بات دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک میں کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائر س تیزی سے پھیل رہا ہے، اگراس سے بچنے کے لئےبروقت اقدامات نہ کئے گئے تو جولائی تک پاکستان میں 2 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے سے ہی متاثرہے۔ کورونا وائرس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے، اگر اسی طرح چلتا رہا تو آنے والے دنوں میں غربت کی شرح میں اضافہ ہو جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کے پاکستان کے لئے ہدایات جاری کی ہیں جن میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے کے کئے حکومتی سطح پر احکامات کرے اور جو حکمت عملی بنائی جائے، اس پر مکمل اعتماد کے ساتھ کام کیا جائے۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے عالمی مالیاتی ادارے کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر پاکستان کے لئے امداد کا اعلان کرے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعدہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان میں اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 237 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

News Source: UrduPoint Webpage

FOLLOW US