Monday November 25, 2024

حکومت کا پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں 25 فیصد رعایت کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی : کورونا سے پیدا صورتحال میں سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اور صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکسز میں ریلیف کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔رواں مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دے دی گئی ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں مالی سال میں موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی 25 فیصد رعایت ملے گی۔محکمہ ایکسائز پروفیشنل اور ٹریڈرز ٹیکس میں بھی 25 فیصد رعایت دے گا۔سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رعایتیں کورونا سے پیدا شدہ صورتحال پر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہے۔

FOLLOW US