Monday November 25, 2024

رمضان المبارک میں سب سے طویل اور مختصر روزہ کہاں اور اسکا دورانیہ کتنا ہوگا؟حیرت انگیز انکشافات

لاہور( این این آئی )امسال رمضان المبارک میں سب سے طویل روزے کادورانیہ 20 جبکہ سب سے مختصر دورانیہ 11گھنٹے 30 منٹ تک ہوگا۔سب سے طویل دورانیے کا روزہ اس سال متعدد یورپی ممالک میں ہوگا، جہاں روزے کے دورانیہ ساڑھے 18سے 20 گھنٹے تک ہوگا۔ متعدد یورپی ممالک میں 20 گھنٹے کے دورانیے کا روزہ ہوگا، جبکہ کئی ممالک میں 19 اور متعدد ممالک میں ساڑھے 18 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔اسی طرح مختصر دورانیے کا روزہ ساڑھے 11 گھنٹے تک ہوگا اور اسی دورانیے والے ممالک میں جنوبی امریکی ممالک اور بحرالکاحل کے ممالک شامل

ہیں۔عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیوزی لینڈ و آ سٹریلیا جیسے ممالک میں سب سے مختصر دورانیے جبکہ گرین لینڈ و ناروے جیسے ممالک میں طویل دورانیے کے روزے رکھے جائیں گے۔سب سے طویل 20 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں ناروے،گرین لینڈ،فن لینڈ،19 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں سویڈن،جرمنی،ساڑھے 18 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںڈنمارک،پولینڈ،برطانیہ،قازقستان،جن ممالک جمیں18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میں بیلجیم،سوئٹزرلینڈ،ساڑھے 17 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں رومانیہ،17 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںکینیڈا،روس،فرانس،اٹلی،افغانستان شامل ہیں ۔جن ممالک میں ساڑھے 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میں اسپین،پرتگال،یونان،چین،شمالی کوریا،ترکی شامل ہیں۔امریکہ کی کئی ریاستوں میں 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا جبکہ دیگر جن ممالک میں 16گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میں مراکش،جاپان،ایران اور عرفاق شامل ہیں۔ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں مصر،فلسطین،کویت،پاکستان کے چند علاقوں میں کچھ روزے ساڑھے 15گھنٹے دورانیے کے ہوں گے۔ 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں بھارت،بنگلہ دیش،عمان،ہانگ کانگ،سعودی عرب،قطر،اورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں۔جن ممالک میں ساڑھے 14 گھنٹے دورانیے کا ر وزہ ہوگا ان میں سوڈان جبکہ 14 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں یمن،

ایتھوپیا،سری لنکا اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔ساڑھے 13 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںملائیشیاء اورسنگاپور شامل ہیں۔13 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں انگولا،انڈونیشیا، اورکینیا،ساڑھے 12 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں برازیل اورزمبابوے، جنوبی افریقہ اس ملک کے بعض علاقوں میں بھی ساڑھے 11 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا۔ سب سے مختصر دورانیے ساڑھے 11 گھنٹے والے ممالک میں ارجنٹائن،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور چلی شامل ہیں۔مندرجہ بالا دنیا کے متعدد ممالک کے مختلف علاقوں میں روزے کا دورانیہ مختلف بھی ہوسکتا ہے تاہم بعض ممالک میں حکومت کی جانب سے ایک ہی دورانیہ مقرر کیا جاتا ہے۔دنیا کے ایسے ممالک بھی ہیں جہاں دن اور رات کے درانیے میں کافی فرق ہے اور کئی ممالک میں دن محض 4 سے 5 گھنٹے کا ہوتا ہے تو ایسے ممالک کی حکومتیں ہر سال مذہبی علما ء کی مشاورت کے ساتھ روزے کے دورانیے کے حوالے سے وقت کا اعلان کرتے ہیں اور ایسے ممالک میں عام طور پر 15 سے 18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوتا ہے۔

FOLLOW US