Friday November 29, 2024

وزیراعظم کے بعد ان کی ٹیم کے کرونا ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی سامنے آگئیں

اسلام آباد : وزیراعظم کے بعد ان کی ٹیم کے کرونا ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی سامنے آگئیں، وزیراعظم ہاوس میں موجود تمام عملے کے ٹیسٹ منفی آئے، عمران خان کا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 15 اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی اب رپورٹ آگئی ہے۔

وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے گزشتہ روز وزیراعظم کے نمونے لیے تھے۔خوش قسمتی سے وزیراعظم اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد انکا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، جبکہ پورے وزیراعظم ہاؤس کو روٹیشن میں ڈس انفیکٹ کیا جاتای ہے، فیصل ایدھی نے وزیراعظم کو کورونا فنڈ کیلئے چیک دیا تھا لیکن انکا ٹیسٹ مازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ اس بات کی تسلی ہوسکے کہ انہیں تو وائرس نے متاثر نہیں کیا۔

FOLLOW US