Friday November 29, 2024

وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی کا جھگڑا ہی ختم، وزارت کے نمائندے کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کر لیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے وفاقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ایک نمائندے کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کردیا ہے اس حوالے سے بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار پاکستان میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا۔وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کیجوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر طارق مسعود اب بطور ٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلاک کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اورٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا۔فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا جانا درست سمت میں قدم ہے، مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتیہیں، اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے۔

FOLLOW US