اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں پھنسی پاکستانی خاتون نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کر دی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون نے کہاکہ ہم کراچی سے آئے ہیں اور ایک مہینہ سے زائد احمدآباد میں ہیں،ہمارے پاس پیسے ختم ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے واپس جانے کے لئے راستے کھولے جائیں۔ خاتون نے کہاکہ میرے ساتھ دو چھوٹے بچے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اکیلی بچوں کے ساتھ ہوں اور کوئی مرد بھی ساتھ نہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ زندگیاں دائو پر لگیں ہیں ، کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ خدارا ہمیں یہاں سے نکالا جائے
۔