Monday November 25, 2024

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے حلقے میں بچت بازار لگوادیا

کراچی: سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی رہنما نے اپنے حلقے میں غیرقانونی طور پر بچت بازار لگوادیا، تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر لاک ڈاون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی بچت بازار میں بینر لگوا کر سبزیاں فروخت کروائیں۔ ذرائع کے مطابق بچت بازار میں سبزیاں بیچنے والے افراد نے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاون میں بچت بازاروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا بہت برا حال کردیا ہے، صرف کورونا کورونا کا رونا نہ روئیں، پیسہ کھانا بند کریں، اسپتال ٹھیک کریں، کےفور منصوبہ شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کا بیڑاغرق کردیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ صرف خوف پھیلانے کے مشن پر ہیں جبکہ عوام کو لاک ڈاؤن کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے، اندرون شہر کراچی میں سب کچھ کھلا ہوا ہے۔ میرے حلقے میں علاقے سیل کر دیے گئے، کچی آبادیوں میں سماجی فاصلہ ممکن نہیں، ہم وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کے وزراء کو وکٹ کے دونوں طرف نہیں کھیلنے دیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے حلقے میں غیرقانونی طور پر بچت بازار لگوادیا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے مزید 82صنعتیں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی کے 7 صنعتی علاقوں میں سے فیکٹری مالکان نے کام کرنے کی اجازت طلب کی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ ان صنعتوں کو کام کرنے کیا اجازت دے دی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کیلئے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریوں کو انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر اجازت دی گئی۔ اب تک سندھ حکومت 151 برآمدی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔

FOLLOW US