لاہور: معروف اداکار و ہوسٹ احسن خان نے موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتا بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار احسن خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں بلھے شاہ کا کلام پیش کیا ہے جس میں لوگوں کو اللہ کو راضی کرنے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
احسن خان کی آواز میں خوبصورت پنجابی کلام ” اٹھ بندیا اٹھ ڈھا مصلہ،راضی کر لے اپنا اللہ” کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ احسن خان کا کہنا ہے کہ اس کلام میں نہ صرف لوگوں کو اللہ کو راضی کرنے کا پیغام دیا جا رہا ہے بلکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ دل کا صاف ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صدیوں قبل لکھا گیا یہ کلام آج کی صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے۔









