Saturday November 30, 2024

میرانشاہ کےقریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ

میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1سپاہی شہید 3جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ہے جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق دہشتگردوں نے حملہ میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر پر واقع چیک پوسٹ پر کیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا سیکیرٹی فورسز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ہے جس میں حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کو مار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جس جگہ حملہ کیا گیا، وہاں شہریوں کی بھی کچھ تعداد موجود تھی جس میں سے 3 جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔ ان کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان اس سے قبل بھی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ اب کی بار کئے جانے والا حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں کیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مار دیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حملے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ہم نے پانچ دہشت گرد مار دئیے ہیں جبکہ ہمارا بھی ایک سپاہی شہید ہو گیا ہے، 3مزید جوانوں کے شہد ہونے کی اطلاع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا سیکیرٹی فورسز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

FOLLOW US