Friday November 29, 2024

خوشخبری ، خوشخبری خوشخبری۔!!! حکومت نے 10ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے 10ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ دس ہزار بھرتیاں منظوری شدہ خالی اسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔عثمان بزدار کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ رواں مالی برس 5ہزار کانٹیبلز کی بھرتیاں کی جائیں گی، جبکہ بقیہ 5 ہزار کانسٹیبلوں کو اگلے مالی برس بھرتی کئے جائیں گے۔ پولیس پر بھی تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گے،

پولیس نفری کی کمی پوری کرنے کے اقدامات پورے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس جاںفشانی سے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ دس ہزارکانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔ رواں مالی برس 5ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی ہوگی اور باقی 5ہزار اگلے مالی برس بھرتی کیے جائیں گے۔ پنجاب پولیس کے لیے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی جس میں سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال میں خریدی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لیے خریدی جائیں گی۔ اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لیے 75 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی۔ وزیرارعلیٰ نے کہا کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اور نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے اور پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

FOLLOW US