Friday November 29, 2024

بریکنگ نیوز:سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان 62 ارب روپے خرچ کر کے برطانیہ میں کیا خریدنے جا رہے ہیں؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

لندن(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 33کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 62ارب 77کروڑ روپے)کی خطیر رقم سے برطانیہ کا معروف فٹ بال کلب ’نیوکاسل یونائیٹڈ خریدنے جا رہے ہیں۔ دی مرر کے مطابق اس کلب کے مالک مائیک ایشلے ہیں جو اسے فروخت کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد کی طرف سے اس کلب کو خریدے جانے ک ے بعد امینڈا سٹیولے اس کلب کی روح رواں ہوں گی، جو برطانیہ کی معروف کاروباری خاتون ہیں اور مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے خصوصی روابط کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔2008ءمیں ابوظہبی کے شاہی خاندان نے بارکلیز میں 73لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً1ارب 52کروڑ 81لاکھ روپے)کی سرمایہ کاری کی تھی

اور اس میں بھی امینڈا سٹیولے کا کلیدی کردار تھا۔ رپورٹ کے مطابق اگر محمد بن سلمان اگر شہزادہ محمد بن سلمان نیوکاسل یونائیٹڈ کے اکثریتی حصص کے مالک بن جاتے ہیں تو وہ پریمیئر لیگ کے چوتھے امیر ترین مالک ہوں گے۔ ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ 7ارب پاﺅنڈ (تقریباً14کھرب65ارب32کروڑ روپے) لگایا جاتا ہے۔ مانچسٹر سٹی کے مالک شیخ منصور کی دولت 17ارب پاﺅنڈ ہے اور چیلسی کے مالک رومن ابرامووک کی دولت 9.2ارب پاﺅنڈ ہے۔ تیسرے نمبر پر آرسنل کے مالک سٹین کرونکے 8ارب پاﺅنڈ کے مالک ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملے نے تباہی مچا دی ہے ،تقریباً 30ہزار سے زائد امریکی ہلاک جبکہ ساڑھے چھ لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں ،دوسری جانب امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔امریکہ میں تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 4 ہفتوں میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ افراد کی نوکریاں ختم ہوئی ہیں۔ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک بیروزگاری سے متعلق 50 لاکھ بچیس ہزار افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ؒاس سے گذشتہ ہفتے 60 لاکھ 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔زیادہ تر امریکی لاک ڈاون میں ہیں جس سے امریکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے اور بڑے چھوٹے کاروبار ملازمین کو نکال رہے ہیں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں 6 لاکھ 40 ہزار مصدقہ متاثرین ہیں اور 30 ہزار 985 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US