دبئی ائیرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، برٹش ائیرویز کے طیارے کی پشت ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے سے ٹکرائی، حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دبئی ائیرپورٹ پر منگل کی شام کو ایک حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی ائیرلائن کا ایک مسافر طیارہ اے 350 ائیرپورٹ پر کھڑے ایمرٹس ائیرلائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777 سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے کے دوران دونوں طیاروں کی پشت ایک دوسرے سے ٹکرائی، جس کے باعث طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس حادثے کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایمرٹس ائیرلائن حکام نے حادثے کی تصدیق کی ہے، اور بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاون کے باعث دنیا کا سب سے مصروف ترین دبئی ائیرپورٹ بھی ان دنوں ویران پڑا ہے۔ اس وقت صرف مختلف ممالک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
British Airways A350K (G-XWBA) and Emirates B773 (A6-EBR) both got stabilizer damage in a ground collision while A350 was pushed-back at Dubai-Intl AP (OMDB). The return flight #BA106 to London was canceled. @airline_kitty https://t.co/W1N9UWHbNp pic.twitter.com/9alSzUP4cB
— JACDEC (@JacdecNew) April 14, 2020