لندن( نیوز ڈیسک) کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کورونا فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اسی فنڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیروز گاری سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت کو مدد ملے گی اور لوگوں کو 2 وقت کی روٹی مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار لوگوں کی مالی مدد کی جا سکے۔
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ بحران میں پاکستان کو اس وقت زیادہ سے زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے غریب اور متوسط طبقہ کی لاک ڈاؤن میں مدد کر سکے۔اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں انگلش کرکٹر نے اوورسیز پاکستانیوں کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ کی ویب سائٹ بتاتے ہوئے ایک بار پھر اپیل کی اور کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ اس مشکل کی گھڑی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہر ممکن مدد کریں۔ کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں:
PM @ImranKhanPTI leading from the front…help him out by donating towards PM’s Covid Relief Fund at https://t.co/l1uq3F0FBi
I know how generous OVERSEAS Pakistanis can be, help your country when it’s most needed.#Pakistanis4Pakistanis pic.twitter.com/aXmWZwCUiK
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) April 13, 2020
خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ بحران سے نمٹنے کے لیے جہاں عالمی مالیاتی اداروں سے مدد طلب کی ہے وہیں اندرون اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے بھی کرو نا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کی درخواست کی ہے تاکہ حکومت پاکستان میں جاری اس موذی مرض کی وجہ سے پیدا ہہونے والے بھران سسے نمٹ سکے اور جو لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں انکے دہلیز تک راش پہنچایا جا سکے ، انکی ضروریات زندگی کو پورا کیا جا سکتے۔