Friday November 29, 2024

متحدہ عرب امارات میں یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا، عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہوگا، ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے دیگر تمام اسلامی مملکا میں رمضان المبارک کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔ اس حوالے سے فی الفحال تو کوئی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔

FOLLOW US