تہران : ایران امریکا سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی قانونی جنگ جیت گیا۔تفصیلات کے مطابق ایران امریکا سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی جنگ جیت گیا ہے۔امریکی درخواست پر ایران کے اربوں ڈالرز کے اثاثے لگز مبرگ میں منجمد ہو گئے تھے۔اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کو 1 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لگزمبرگ میں امریکی درخواست پر منجمد ہونے والے اثاثوں کی قانونی جنگ جیت گئے ہیں۔ حسن روحانی نے گذشتہ روزکابینہ اجلاس سے گفتو میں بتایا کہ ہمارا مرکزی بینک ہماری وزارت خارجہ حال ہی میں امریکا سے یہ قانونی جنگ جیتا ہے۔یاد رہے کہ امریکا کی درخواست پر ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد ہو گئے تھے تاہم اب ایران نے اپنے روایتی حریف سے یہ جنگ جیت لی ہے۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے حوالے سے بھی دونوں ممالک میں لفظی جنگ رہتی ہے۔ ایران نے امریکا کی جانب سے طبی پابندیوں کے نتیجے میں ورلڈ پبلک ہیلتھ کو غیرمعمولی خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن پر دبائو ڈالے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب اسمعاعیلی بقائی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے عام ایرانی شہری کو طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کومراسلے میں کہاکہ امریکی پابندیاں دراصل انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندی کے نتیجے میں دیگر ممالک سے رابطہ ممکن نہیں رہا اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں درپیش طبی سامان کی خریداری کے راستے بند ہوچکے ہیں۔ایرانی سفیر نے خبردار کیا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں تہران کو سنگین خطرہ جو واشنگٹن کے غیرقانون پابندیوں کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔