کراچی:معروف اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل باجوہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی دن رات محنت کی وجہ سے کورونا قابو سے باہر نہیں ہوا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ 5200 پاکستانی کورونا مریضوں کے علاوہ درجنوں جان لیواامراض کے لاکھوں پاکستانی مریض منتظر، سرکاری نجی ہسپتال ڈاکٹرز انکو کب دیکھیں گے؟ کب تک انگنت پاکستانیوں کا دانہ پانی بند رہے گا؟ حکومت پاکستانیوں کو کورونا سے لڑنا سکھائیے اسمارٹ لاک ڈاون لائے ورنہ بیروزگاری کااندھا کنواں مقدر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جنرل باجوہ مراد علی شاہ ظفر مرزا یاسمین راشد نے دن رات ایک کیا جو کچھ بس میں تھا کیا الحمدللّٰہ ملک میں کورونا قابوسے باہر نہ ہوا چوٹی کے عالمی ماہرین بھی نہیں بتا سکتے کس ملک میں کورونا کب قابوآئے گا ہر ملک calculated risk لے گا لاک ڈاون نرم ہوگا ہم بھی بسم اللہ کریں گے ۔