Friday November 29, 2024

بے حسی کی انتہا ہو گئی، اوکاڑہ میں آٹے میں جانوروں کے چارے کی ملاوٹ کا انکشاف، غریب اور مستحقین میں تقسیم کرنے کے لئے خریدے گئے آٹے میں ملاوٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی کیفیت ہے اور دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ دو وقت کے راشن کے لئے مجبور ہو چکا ہے، ایسے میں مخیر حضرات بھی میدان میں ہیں اور وہ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں، اوکاڑہ میں ایک شخص نے مستحقین میں تقسیم کرنے کے لئے آٹا خریدا، جب آٹے کا ایک تھیلا کھولا گیا تو اس میں آٹے میں جانوروں کو دیے جانے والا چارہ کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ اس شخص نے ایک مقامی مل سے یہ آٹا خریدا

تھا، باقی تھیلے بھی کھولے گئے جن میں بھی ملاوٹ پائی گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صرف سات آٹھ تھیلے ایسے تھے جن میں ملاوٹ نہیں تھی لیکن باقی سب ملاوٹ زدہ تھے۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع کر دی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ بے حسی کی انتہاء کرتے ہوئے یہ افسوسناک کام کیا گیا ہے اور کوئی خدا خوفی نہیں کی گئی کہ لوگ کرونا وائرس کاشکار ہو رہے ہیں بس مقصد صرف پیسہ بنانا ہے باقی جائیں جہنم میں۔

FOLLOW US