کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، مہدی شاہ حال ہی میں عراق سے واپس آئے تھے، کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد گزشتہ 3 ہفتوں سے کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کے بہنوئی کی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہدی شاہ کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد علیل تھے اور گزشتہ 3 ہفتوں سے کراچی کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
تاہم اب وہ زیادہ علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مہدی شاہ کچھ ہفتے قبل ہی عراق سے واپس آئے تھے جس کے بعد ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ مہدہ شاہ کے پاس ایم ڈی سائٹ کا عہدہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 64 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں جبکہ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ جمعرات کے 230 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر سے اب تک 4400 سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔